کراچی: (دنیا نیوز) باکسر محمد وسیم رنگ میں اترے بغیر سلور بیلٹ سے محروم ہوگئے، مئی میں جاپانی حریف سے مقابلے کیلئے فیس جمع نہ کرائی جاسکی، رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن بھی چھن گئی۔
تفصیلات کے مطابق، گولڈ بیلٹ کیلئے محمد وسیم اور جاپانی باکسر کا مقابلہ مئی میں ہونا تھا۔ مقابلے کیلئے 7 لاکھ ڈالرفیس جمع نہ کرائی جا سکی لیکن آخری تاریخ گزر گئی۔ باکسنگ کونسل نے محمد وسیم کی رینکنگ نمبر ون سے چوتھی کر دی۔ پاکستانی باکسر محمد وسیم سے سلور بیلٹ واپس لے لی گئی۔ محمد وسیم کا کہنا ہے پریشان ہوں، لگتا ہے باکسنگ کا خواب پورا نہیں ہو سکے گا۔