پاکستانی نژاد برطانوی باکسر 21 اپریل کو سخت حریف سے مقابلہ کریں گے، میچ کی تیاریاں شروع کر دی گئیں
لندن (دنیا نیوز ) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان ایک بار پھر رِنگ میں اترنے کو تیار ہیں، وہ 21 اپریل کو کینیڈا کے گریکو کے خلاف ان ایکشن ہوں گے، سٹار باکسر اہم فائٹ جیتنے کیلئے پرعزم ہیں۔
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان ایک بار پھر فائٹ کیلئے تیار ہیں، 21 اپریل کو دونوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوگا۔ کینیڈین باکسر فِل گریکو کے خلاف خان کو بڑے امتحان کا سامنا ہوگا۔
بڑی فائٹ کیلئے عامر خان کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ باکسنگ لورز کو کانٹے کے مقابلے کا شدت سے انتظار ہے۔ کینیڈین باکسر نے جنوری میں ہونے والی پریس کانفرنس میں عامر خان کی ذاتی زندگی سے متعلق تبصرہ کیا تھا جس پر دونوں میں ہاتھا پائی ہوتے ہوتے رہ گئی تھی۔