بیونس آئرس: (ویب ڈیسک) ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں باکسنگ کا کھیل ایک اور جان لے گیا۔ ایک ہفتے کے دوران مرنے والوں کی تعداد 2 ہو گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بیونس آئرس ارجنٹائن کے باکسر ہوگو سینٹلن کا سپر لائٹ ویٹ فائٹ یوراگوئے کے باکسر ایڈوارڈو ابریو سے مقابلہ تھا۔ کھیل کے چوتھے ہی راؤنڈ میں ان کی ناک سے خون بہنا شروع ہو گیا تھا لیکن انہوں نے آخر تک فائٹ لڑنے کو ترجیح دی اور میچ ڈرا پر اختتام پذیر ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا: دوران کھیل باکسر دماغ پر چوٹ لگنے سے چل بسا
خبر رساں ادارے کے مطابق البتہ میچ کے اختتام کے ساتھ ہی بے ہوش ہو گئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا اور چل بسا۔
ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ زخمی حالت میں جب انہیں ہسپتال لایا گیا تو ان کے گردے یکے بعد دیگرے ناکارہ ہو گئے اور کوما سے واپس نہ آ سکے، اس دوران دماغ کی سرجری کرنے کے دوران انہی دل کا دورہ پڑا اور انتقال کر گئے۔
دوسری طرف ورلڈ باکسنگ کونسل نے ہوگو سینٹلن کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے باکسنگ کیلئے بڑا نقصان قرار دیا ہے۔ 23سالہ سینٹلن نے 2015 میں باکسنگ کا آغاز کیا تھا اور اب تک 19مقابلوں میں فتح حاصل کی جبکہ چھ مقابلوں میں انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا اور دو میچ ڈرا ہوئے۔ سینٹلن کے والد ہوگو الفریڈو سینٹلن بھی ایک باکسر تھے۔
یاد رہے کہ چند روز امریکا میں باکسنگ کے دوران روسی باکسر دماغ پر چوٹ پر لگنے سے چل بسا تھا۔ روسی باکسنگ فیڈریشن کے مطابق 28 سالہ مکسم داداشیوف، سبریل میٹیاس کیساتھ مقابلے کے دوران زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔
RIP Hugo Santillan.
— World Boxing Council (@WBCBoxing) July 25, 2019
He passed away from injuries suffered during Saturday’s fight which ended in a draw.
We join Hugo’s family and friends in grief, support and wish prompt resignation.
Via @marcosarienti pic.twitter.com/WwT7LyLXIW