لندن: (دنیا نیوز) ہیوی ویٹ باکسر ٹائی سن فری نے ڈیونٹے وِلڈر کے ساتھ آئندہ سال 22 فروری کو ری میچ کا پھر اعلان کر دیا۔ رِنگ فائٹرز کے پرستاروں کا انتظار بڑھنے لگا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق باکسنگ کی دنیا کے روایتی حریف برطانوی ٹائی سن فری امریکا کے ڈیونٹے وِلڈر کے خلاف پھر رِنگ میں اترنے کو تیار ہیں۔ ٹائی سن فری نے آئندہ سال 22 فروری کو لاس ویگاس میں دبنگ انٹری ڈالنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ہیوی ویٹ باکسر گزشتہ سال لاس اینجلس میں مدمقابل ہوئے تھے 12 راؤنڈ کا باؤٹ بے نتیجہ ختم ہو گیا تھا۔ جس کے بعد ری میچ کا مطالبہ اور زور کے جوڑ کا انتظار بڑھنے لگا۔
ٹائی سن فری نے ایک بار پھر تگڑے میچ کا بڑا اعلان کر دیا ہے جبکہ ڈوئنٹے وِلڈر نے ابھی 22 فروری کی تصدیق نہیں کی۔ آئندہ سال میچ کی شرط یہ رکھی گئی ہے کہ دونوں فائٹرز کے شیڈول باؤٹ جیتنے ضروری ہیں۔
امریکی باکسر ڈیونٹے وِلڈر کا ریکارڈ اور تجربہ شاندار ہے، 42 فائٹس میں کبھی ہارے نہیں ایک میچ ڈرا ہوا جبکہ انگلش فائٹر ٹائی سن فری کو 29 مقابلوں کا تجربہ ہے وہ بھی تمام میچز میں ناقابل شکست رہے۔