محمد وسیم نے فلپائنی باکسر کو 1 منٹ 20 سیکنڈ میں زیر کرلیا

Last Updated On 15 September,2019 03:49 pm

دبئی: (روزنامہ دنیا) پاکستانی باکسر محمد وسیم نے انٹرنیشنل پروفیشنل باؤٹ جیت لی۔

دبئی کے مرینہ باکسنگ ایرینا میں ہونے والی فائٹ میں محمد وسیم نے فلپائنی باکسر کانراڈو کو ایک منٹ اور 20 سیکنڈ میں ناک آؤٹ کر دیا۔
محمد وسیم نے اپنی جیت کو پاکستانی عوام اور کشمیریوں کے نام کر دیا۔ فائٹ کے آغاز سے ہی پاکستانی باکسر نے اپنے حریف پر مکوں کی ایسی برسات کی کہ ناک آؤٹ کر کے ہی دم لیا۔

محمد وسیم کے باکسنگ کیریئر کا یہ 10 واں مقابلہ تھا، انہیں اپنے کیریئر میں صرف ایک مقابلے میں شکست ہوئی جبکہ 9 میں فتح ان کامقدر بنی۔