کورونا کے باعث ملتوی مرد و خواتین ٹیبل ٹینس ورلڈکپ کا نیا شیڈول جاری

کورونا کے باعث ملتوی مرد و خواتین ٹیبل ٹینس ورلڈکپ کا نیا شیڈول جاری

ٹیبل ٹینس کی عالمی تنظیم کے مطابق مرد و خواتین ورلڈکپ ایونٹس کے نئے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے، کورونا وائرس کے باعث چھ ماہ پہلے تھائی لینڈ اور جرمنی میں ملتوی ہونے والے دونوں بڑے ٹورنامنٹس کا اب انعقاد نومبر میں ہوگا جس کی میزبانی چین کو مل گئی، اس بڑے اعلان پر تنقید بھی شروع ہو گئی ہے کہ کورونا کی وبا چین سے شروع ہوئی اور اب بھی وہاں ورلڈکپ جیسے میگا ایونٹس نہیں کرائے جا سکتے۔