اولمپک باکسر نے اپنی حاملہ دوست کو بیدردی سے قتل کردیا

Published On 05 May,2021 01:20 pm

پورٹو ریکو:(روزنامہ دنیا) کیربین ملک پورٹو ریکو کے باکسر نے اپنی حاملہ پریمی کو اغوا کرکے قتل کردیا اور لاش پل سے نیچے پھینک دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پورٹو ریکو سے اولمپکس 2012 میں باکسنگ کے مقابلوں میں حصہ لینے والے فیلیکس وردیجو نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔27 سالہ شادی شدہ باکسر پر ماں اور پیٹ میں موجود بچے کی موت کے علاوہ اغوا اور کارجیکنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

فیلیکس نے اپنی گرل فرینڈ کو رسی سے باندھ کر تشدد کیا۔ پولیس کو رسی سے بندھی لاش سان جوآن کے قریب مل گئی۔

 

Advertisement