تامارا زیڈانسک کا شاندار کھیل، فرنچ اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

تامارا زیڈانسک کا شاندار کھیل، فرنچ اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

خٰیال رہے کہ تامارا زیڈانسک کا ٹینس کے کھیل میں عالمی سطح پر 85واں نمبر ہے۔ انہوں نے اس سے قبل کبھی بھی کسی بڑے ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میں رسائی تک حاصل نہیں کی تھی۔

انہوں نے سپین کی کھلاڑی پاؤلا بادوسا کیخلاف شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے انھیں سات پانچ، چار چھ اور آٹھ چھ سے شکست دی اور فتح اپنے نام کی۔

اب 12 جون کو تامارا زیڈانسک کا مقابلہ روسی پلیئر اینا ستاسیا یا قازقستان کی ایلینا ریبیکینا سے ہوگا۔

خیال رہے کہ روسی پلیئر اینا ستاسیا بھی پہلی مرتبہ فرنچ اوپن کے کوارٹرز فائنل میں پہنچی ہیں۔ جبکہ ریبیکینا نے ورلڈ کلاس کھلاڑی سیرینا ولیمز کو شکست دے کر سب کیلئے خطرے کی گھنٹی بجائی ہوئی ہے۔