لندن: (دنیا نیوز) ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ میں ایک اور اپ سیٹ سامنے آیا ہے۔ غیر معروف پولش کھلاڑی ہبرٹ ہرکاز نے ریکارڈ ہولڈر راجر فیڈرر کو شکست دے دی، کوارٹر فائنل تین صفر سے جیت کر سب کو حیران کر دیا۔
تفصیل کے مطابق ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ میں سوئس کھلاڑی راجر فیڈرر شکست کے بعد سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں۔
Simply stunning, @HubertHurkacz #Wimbledon pic.twitter.com/uCy9mMKpdU
— Wimbledon (@Wimbledon) July 7, 2021
20 گرینڈ سلم ٹائٹل اپنے نام کرنے والے راجر فیڈرر کو پولش کھلاڑی ہبرٹ ہرکاز اپ سیٹ شکست سے دوچار کیا۔
ہوبرٹ ہورکاز نے سٹریٹ سیٹس میں 6-3، 7-6، اور 6-0 سے کامیابی اپنے نام کی۔ دوسری جانب ٹاپ سیڈ نوواک جوکووچ ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔
An ovation for 22 years of memories
— Wimbledon (@Wimbledon) July 7, 2021
It s been a pleasure as always, @rogerfederer #Wimbledon pic.twitter.com/GvsOenp68C
نوواک جوکوچ نے کوارٹر فائنل میں ہنگرین کھلاڑی مارٹون فوچووچ کو سٹریٹ سیٹ میں شکست دی۔ سربین ٹینس سٹار کی فتح کا سکور 6-3، 6-4، اور 6-4 رہا۔