انگلینڈ: (دنیا نیوز) انگلینڈ میں باکسنگ کا تگڑا رِنگ لگا، میزبان جوش وارنگٹن کا میکسیکن حریف ماؤریکو لارا سے زور کا جوڑ پڑا، 12راؤنڈ تک تابڑ توڑ حملوں کے باوجود مقابلہ بے نتیجہ ختم ہو گیا، فائٹرز نے دوبارہ میچ کی خواہش ظاہر کر دی۔
لیڈز کے ایمرالڈ اسٹیڈیم میں باکسنگ رِنگ، میزبان شہر کے جوش وارنگٹن اور میکسیکن ماؤریکو لارا کا آمنا سامنا ہوا۔ بارہ راؤنڈ کے باؤٹ کا جوشیلا آغاز ہوا تو دونوں فائیٹرز نے ایک دوسرے پر تگڑے وار کئے، تابڑ توڑ حملوں سے تماشائی خوب محظوظ ہوئے۔
مقررہ وقت اور راؤنڈ کے اختتام پر ریفریز فاتح کا فیصلہ نہ کر سکے، ٹیکنیکل وجوہات پر میچ ڈرا ہوا۔ دونوں باکسرز نے دوبارہ مدمقابل آنے کی خواہش کا اظہار کر دیا جس کا فیصلہ بعد میں ہو گا۔