ہنزہ میں ونٹر سپورٹس فیسٹیول شروع، 446 کھلاڑی کھیلوں میں حصہ لیں گے

ہنزہ میں ونٹر سپورٹس فیسٹیول شروع، 446 کھلاڑی کھیلوں میں حصہ لیں گے

وادی ہنزہ کے تاریخی گاؤں شاہی قعلے کے دامن میں مختلف سرمائی کھیلوں کا میلہ سج گیا ہے جس میں آئس ہاکی، کلائمبنگ، سکیٹنگ اور رسہ کشی کے مقابلے ہوں گے، سپورٹس فیسٹیول میں گلگت بلتستان اور چترال سے 13 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔

ایونٹ کی افتتاحی تقریب میں مرد، خواتین اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، تقریب کے اختتام پر شاندار آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔