لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ، شہروز نے ، 8 ہزار 91 میٹر بلند ماؤنٹ انا پورنا کو سر کر لیا۔
نیپال میں واقع ماؤنٹ انا پورنا دنیا کی دسویں بلند ترین چوٹی ہے اور اس کا شمار دنیا کی خطرناک ترین چوٹیوں میں ہوتا ہے ۔
21 سالہ شہروز کاشف پاکستانی وقت کے مطابق 6 بج کر 31 منٹ پر اناپورنا ٹاپ پر پہنچے، نوجوان پاکستانی کو پیما اب تک 8 ہزار میٹر سے بلند 11 چوٹیاں سر کر چکے ہیں۔
Big News
— Shehroze Kashif (broadboy) (@Shehrozekashif2) April 17, 2023
Shehroze Kashif has successfully summited the 10th highest peak in the world,#annapurna at 6:31 PST, which stands at 8,091 meters, in Nepal today. He is now youngest person in the world to summit 11 peaks above 8000 m#PakistanOnAnnapurna2023 #ShehrozeKashif pic.twitter.com/wZMu6tfMUS
شہروز کاشف 8 ہزار میٹر سے بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والے دنیا کے کم عمر کوہ پیما بن گئے ہیں ، انہیں 11 بلند چوٹیاں سر کرنے والے دوسرے پاکستانی کوہ پیما ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہوگیا ہے ۔
اس سے قبل گلگت سے تعلق رکھنے والے سرباز علی خان اب تک 12 بلند ترین چوٹیاں سر کر چکے ہیں۔
شہروز کاشف 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 14 چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر ترین ایتھلیٹ بننا چاہتے ہیں، وہ اگلے مرحلے میں داؤ لاگیری کی چوٹی کو سر کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستانی کوہ پیما ساجد سدپارا نے ماؤنٹ اناپورنا سر کرلی
شہروز کاشف 17 برس کی عمر میں سطح سمندر سے 26 ہزار 400 فٹ کی بلندی پر واقع پاکستان کی چوتھی بلند ترین چوٹی براڈ پیک بھی سر کر چکے ہیں، وہ براڈ پیک پر پاکستانی پرچم لہرانے والے سب سے کم عمر کوہِ پیما بھی ہیں۔
لاہور سے تعلق رکھنے والے شہروز اس سے قبل ماؤنٹ ایورسٹ، کے ٹو، مناسلو ، کنچنگجونگا، لوٹسے، مکالو ، نانگا پربت، گیشربرم ون اور ٹو سر کرچکے ہیں۔