پی ایچ ایف نے جونیئر ایشیا کپ کیلئے 18 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا

Published On 11 May,2023 10:38 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی سلیکشن کمیٹی نے جونیئر ایشیا کپ میں شرکت کیلئے 18رکنی جونیئرٹیم کا اعلان کردیاجبکہ 6 کھلاڑیوں کو سٹینڈ بائے میں رکھا گیا ہے۔

پی ایچ ایف کے چیئرمین سیلیکشن کمیٹی اولمپیئن کلیم اللہ خان،ممبران اولمپیئن ناصر علی،اولمپیئن شکیل عباسی،انٹرنیشنل لئیق لاشاری کی زیر نگرانی دو روزہ ٹرائلز کا انعقاد ہوا۔

اس موقع پر رویلمنٹ آلٹیمنز کنسلٹنٹ ٹیم،جونیئر ٹیم کے مینجر و چیف کوچ اولمپیئن حنیف خان کوچنگ پینل میں انٹرنیشنل عدنان ذاکر،اولمپیئن ذیشان اشرف،اسسٹنٹ کوچ انٹرنیشنل آصف احمد خان،ٹیم ویڈیو انالسٹ سید علی عباس اور فزیو تھراپسٹ وقاص محمود موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: جونیئر ہاکی ایشیا کپ : قومی ٹیم 20 مئی کو عمان روانہ ہوگی

پی ایچ ایف سیلیکشن کمیٹی نے ٹرائلز کے بعد 18رکنی کھلاڑیوں کا اعلان کیا جن میں علی رضا،محمد فیضان جنجوعہ،محمد عبداللہ(کپتان)، عقیل احمد،ارباز احمد،احتشام اسلم،محمد سفیان خان،ارباز ایاز،محمد مرتضی یعقوب،ارشد لیاقت،علی مرتضی،زکریا حیات، عبدالرحمان،عبدالقیوم ڈوگر،عبدالحنان شاہد(نائب کپتان)،عبدالوہاب،بشارت علی اوربلال اکرم شامل ہیں۔

سٹینڈ بائے میں بلال خان(گول کیپر)،محمد بلال اسلم،محمد باقر،محمد ندیم خان،محمد عدنان اور وقار علی شامل ہیں، واضح رہے جونیئرایشیا ہاکی کپ 23مئی تا یکم جون عمان کے شہر صلالہ میں کھیلا جائے گا،جونیئرایشیا ہاکی کپ میں شامل ٹیموں کو دو پول میں تقسیم کیا گیا ہے۔

پول اے میں پاکستان، انڈیا،جاپان،تھائی لینڈ،چائینیز تھائی پے جبکہ پول بی میں کوریا،ملائشیا،عمان،بنگلا دیش اور ازبکستان شامل ہیں،پاکستان اپنا پہلا میچ 23مئی کو چائینیز تھائی پے،دوسرا میچ 24مئی کو تھائی لینڈ،تیسرا میچ 27مئی کو روایتی حریف بھارت جبکہ 29مئی کو جاپان کیساتھ کھیلے گا۔ 

Advertisement