پی ایچ ایف انتخابات کے لیے ہاکی کلبوں کی سکروٹنی کا آغاز

پی ایچ ایف انتخابات کے لیے ہاکی کلبوں کی سکروٹنی کا آغاز

سپورٹس بورڈ کے مطابق پی ایس بی کسی گروہ، فرد یا دھڑے کی حمایت نہیں کر رہا، سکروٹنی مکمل طور پر میرٹ، دستاویزی شواہد اور تصدیقی معیار کی بنیاد پر کی جا رہی ہے۔

پی ایس بی کے مطابق سکروٹنی کا آغاز ان کلبوں کے ریکارڈ اور ڈیٹا کی بنیاد پر کیا ہے جو پہلے ہی قائمہ کمیٹی کو جمع کرائے جا چکے تھے۔

پاکستان سپورٹس بورڈ کے مطابق سکروٹنی کا عمل ایک کمیٹی کے ذریعے کیا جا رہا ہے، کمیٹی میں پی ایس بی نامزد رکن اور پی ایچ ایف نامزد رکن شہباز سینئر شامل ہیں۔