پرو ہاکی لیگ بھی قومی ہاکی کھلاڑیوں کی قسمت کو نہ بدل سکی

Published On 20 December,2025 11:25 am

لاہور: (دنیا نیوز) پرو ہاکی لیگ بھی قومی ہاکی کھلاڑیوں کی قسمت کو نہ بدل سکی، قومی کھلاڑی بدستور ڈیلی الاؤنس کے منتظر ہیں۔

ذرائع کے مطابق متعدد کھلاڑیوں نے ادھار لے کر اپنے روز مرہ کے اخراجات پورے کیے ہیں۔

متاثرہ کھلاڑیوں نے کہا ہے کہ پرو ہاکی لیگ سے ڈیلیز کے معاملات حل ہو جائیں گے، فیڈریشن کا دعویٰ تھا کہ حکومت اتنے فنڈز دے رہی ہے کہ ڈیلیز کی ادائیگی کا مسئلہ نہیں ہو گا۔

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے کہا ہے کہ ڈیلیز کی ادائیگیوں کا معاملہ جوں کا توں ہے، نومبر میں دورہ بنگلادیش کے کیمپ کی ڈومیسٹک اور بنگلادیش کی انٹرنیشنل ڈیلی ادا نہیں کی گئی۔

کھلاڑیوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ پرو ہاکی لیگ کے کیمپ کی ڈومیسٹک اور دورے کی انٹرنیشنل ڈیلی بھی واجب الادا ہے۔