پرو ہاکی لیگ کے دوسرے مرحلے کیلئے قومی کھلاڑیوں کا کیمپ 5 جنوری سے شروع ہوگا

پرو ہاکی لیگ کے دوسرے مرحلے کیلئے قومی کھلاڑیوں کا کیمپ 5 جنوری سے شروع ہوگا

پرو ہاکی لیگ کے دوسرے مرحلے میں پاکستان ٹیم اپنے چار میچ آسٹریلیا میں دس فروری سے چودہ فروری تک ہوبارٹ میں آسٹریلیا اور جرمنی کے ساتھ کھیلے گی۔

ٹیم کے ہیڈ کوچ طاہر زمان نے سیکرٹری پی ایچ ایف رانا مجاہد سے ملاقات میں کیمپ کے ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں پر مشاورت مکمل کر لی ہے۔صدر پی ایچ ایف طارق بگٹی کی منظوری سے کیمپ کے کھلاڑیوں کا اعلان کیا جائے گا۔

پاکستان سپورٹس بورڈ کی ہدایت پر کیمپ اسلام آباد نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم میں لگایا جائے گا۔پرو ہاکی لیگ کے پہلے ارجنٹینا میں کھیلے جانے والے چاروں میچز میں پاکستان ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پرو ہاکی لیگ کے فوری بعد مصر میں یکم مارچ سے سات مارچ تک پاکستانی ٹیم ورلڈکپ کوالیفائر میں شرکت کرے گی۔