پرو ہاکی لیگ: پاکستان کو ہالینڈ نے تیسرے میچ میں بھی شکست دیدی

Published On 13 December,2025 09:28 am

سنتیاگو: (دنیا نیوز) ارجنٹینا کے شہر سنتیاگو میں جاری پرولیگ کے تیسرے میچ میں ہالینڈ نے پاکستان کو تین کے مقابلے میں سات گول سے شکست دیدی۔

ہالینڈ کے خلاف میچ میں پاکستان کی جانب سے پینلٹی کارنر کے ذریعے 39 ویں اور 59 ویں منٹ میں محمد سفیان خان نے دو گول کیے، 55 ویں منٹ میں رانا وحید اشرف گول کرنے میں کامیاب رہے۔

ہالینڈ کی جانب سے تھیری اور گیوس نے دو دو جبکہ تھیجس، ٹیمو اور جوریٹ نے ایک ایک گول سکور کیا، پاکستان اپنا چوتھا میچ 15 دسمبر کو ارجنٹائن کے خلاف کھیلے گا۔

پہلے میچ میں ہالینڈ نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرایا تھا، ارجنٹائن نے پاکستان کے خلاف دو کے مقابلے میں تین گول سے کامیابی پائی تھی۔