پاکستان سپورٹس بورڈ نے پی ایچ ایف کو نوٹس جاری کر دیا

پاکستان سپورٹس بورڈ نے پی ایچ ایف کو نوٹس جاری کر دیا

پی ایس بی کےمطابق پی ایچ ایف نے مشاورت کے بغیر کلب سکروٹنی کا شیڈول جاری کیا، جو غیر منظور شدہ ہے اور سٹیک ہولڈرز میں کنفیوژن پیدا کر رہا ہے۔

پی ایس بی نے واضح کیا کہ سکروٹنی کا عمل شفافیت کے ساتھ صرف ادارے کے فیصلے اور نگرانی کے مطابق ہوگا، پاکستان ہاکی فیڈریشن سے توقع کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اس حوالے سے وضاحت جاری کرے تاکہ ہاکی کے انتظامی امور میں شفافیت برقرار رکھی جا سکے۔

پاکستان سپورٹس بورڈ کا کہنا ہے کہ فیڈریشن کا یہ اقدام کھیل کے اندر شفافیت اور اعتماد کو متاثر کر رہا ہے، اس لئے تمام سٹیک ہولڈرز کو درست اور باضابطہ ہدایات کے تحت ہی سکروٹنی کے عمل میں شامل کیا جائے گا۔