سپین : (دنیانیوز) مانچسٹر سٹی نے بغیر میچ کھیلے مسلسل تیسری مرتبہ انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ناٹنگھم فوریسٹ سے آرسنل کی شکست کے بعد مانچسٹر کی برتری واضح ہوگئی ہے، پریمیئر لیگ میں آرسنل کو ناٹنگھم فورسٹ نے ایک گول سے شکست دی۔
آرسنل کو لیگ میں برقرار رہنے کے لیے کم از کم ایک پوائنٹ کی ضرورت تھی، لیکن انہیں ناٹنگھم فورسٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
22/23 PREMIER LEAGUE CHAMPIONS!!!
— Manchester City (@ManCity) May 20, 2023
-IN-A-ROW!!! pic.twitter.com/hPdh0FZTss
مانچسٹر سٹی کو اس وقت آرسنل پر چار پوائنٹس کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے، مانچسٹر سٹی کے اس وقت 85 پوائنٹس ہیں اور انہیں مزید 3 میچز کھیلنے ہیں جبکہ آرسنل کے 81 پوائنٹس ہیں اور ان کا ایک میچ باقی رہتا ہے۔
مانچسٹر سٹی کی ٹیم اتوار کو چیلسی کیخلاف میچ کے بعد پریمیئر لیگ ٹرافی اٹھائے گی۔
CHAMPONS! pic.twitter.com/6bfJHJNvRB
— Manchester City (@ManCity) May 20, 2023
انگلش پریمیئر لیگ کی چیمپئن شپ جیتنے کے بعد چھ سیزنز میں سے پانچ سیزن جیت کر مانچسٹر سٹی، مانچسٹر یونائیٹڈ کے 1999 کے ریکارڈ سے صرف دو فتوحات کی دوری پر رہ گئی ہے۔