ریاض: (دنیا نیوز) فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے ٹرافی ٹوور کا آغاز ہو گیا۔
ٹرافی سعودی عرب کے شہر ریاض میں پہنچ گئی، اٹلی کے سٹار فٹبالر الیسانڈرو ڈیل پیرو پہلے پڑاؤ ریاض میں ٹرافی لے کر پہنچے۔
150 دنوں کے ٹرافی ٹوور میں ٹرافی 30 فیفا ایسوسی ایشنز ممبر کا دورہ کرے گی، ٹرافی ٹوور کا آغاز سعودی عرب سے ہوا جو 2034 فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔
ٹرافی سپین، مراکش اور پرتگال بھی جائے گی، فٹبال ورلڈ کپ رواں سال جون میں امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں شیڈول ہے۔



