قومی فٹبال ٹیم ماریشس میں شروع ہونیوالے 4ملکی ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی

قومی فٹبال ٹیم ماریشس میں شروع ہونیوالے 4ملکی ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی

ترجمان پاکستان فٹبال فیڈریشن کے مطابق اس  ایونٹ میں پاکستان، میزبان ماریشس، کینیا اور جبوتی کی ٹیمیں شریک ہوں گی اور مکمل شیڈول کا اعلان جلد کردیا جائے گا ۔

ٹورنامنٹ کی تیاری کیلئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ رواں ماہ کے آخری ہفتے میں شروع ہوگا۔

 پی ایف ایف کے مطابق اس ایونٹ میں پاکستانی فٹبالرز کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے بھرپور مواقع ملیں گے۔

ترجمان پاکستان فٹبال فیڈریشن کا کہنا ہے کہ قومی سپورٹس ٹیموں کی انٹرنیشنل ایونٹس میں زیادہ سے زیادہ شرکت یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔