ساف انڈر 16 چیمپئن شپ: سیمی فائنل میچز کا شیڈول جاری

Published On 06 September,2023 09:49 pm

تھمپو: (دنیا نیوز ) ساف انڈر 16 چیمپئن شپ کیلئے سیمی فائنل کا شیڈول جاری کردیا گیا۔

بھوٹان میں ہونیوالی ساف انڈر16چیمپئن شپ2023 کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان اور بنگلہ دیش کا مقابلہ 8 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے ہوگا۔

واضح رہے کہ ساف انڈر 16 چیمپئن شپ 2023 میں پاکستان نے4 ستمبر کو مالدیپ کو تین صفر سے شکست دیکر سیمی فائنل میں بھی جگہ بنا ئی تھی۔

دوسرے سیمی فائنل میں مالدیپ اوربھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، بھارت نے نیپال کو ایک صفر سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔