اسلام آباد: (دنیا نیوز) فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز راؤنڈ 2 میں شرکت کیلئے اردن فٹبال ٹیم کو ویزے جاری کردیے گئے۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اردن فٹبال ایسوسی ایشن کو آگاہ کردیا گیا جبکہ اردن دفتر خارجہ کی جانب سے ٹیم کو ویزے بھی جاری کردیے گئے ہیں۔
اردن کی فٹبال ٹیم 19 مارچ کو اسلام آباد پہنچے گی، پاکستان اور اردن کی فٹبال ٹیم کے درمیان مقابلہ 21 مارچ کو جناح سٹیڈیم میں شیڈول ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ دوپہر 2 بجے کھیلا جائے گا۔