میچ کے دوران سر پر گیند لگنے سے الجزائر کا فٹبالر جاں بحق

میچ کے دوران سر پر گیند لگنے سے الجزائر کا فٹبالر جاں بحق

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق الجزائر میں فٹبال میچ کے دوران کھلاڑی کے مرنے کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا جہاں 17 سالہ وسیم جزار وادی الماء کلب کے کھلاڑی گزشتہ روز امل مراونہ کلب کیخلاف میچ میں شریک تھے کہ اس دوران ان کے سر پر گیند لگ گئی۔

سر میں گیند لگنے کے بعد وسیم جزار زمین پر گر گئے اور ان کی موت واقع ہو گئی، نوجوان کھلاڑی کو سر میں گیند لگنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، الجزائر فٹبال فیڈریشن نے کھلاڑی کی موت کا اعلان کرتے ہوئے اسے عظیم نقصان قرار دیا ہے۔