انگلش پریمیئرلیگ: کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو شکست دیدی

Published On 07 May,2024 12:39 pm

لندن : (ویب ڈیسک ) انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کے ایک اہم میچ میں کرسٹل پیلس کی فٹ بال ٹیم نے مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم کو 0-4 گول سے ہرا دیا۔

انگلش پریمیئر لیگ کے 32 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہیں، کرسٹل پیلس اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان سیلہرسٹ پارک، لندن میں کھیلے گئے میچ میں کرسٹل پیلس کی ٹیم میچ کے آغاز سے ہی مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم پر حاوی ہوگئی۔

کرسٹل پیلس کے مائیکل اولیس نے 12 ویں منٹ پر ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو مانچسٹر یونائیٹڈ کے خلاف 0-1 گول کی برتری دلا دی ، کرسٹل پیلس کی طرف سے جین فلپ میٹیٹا نے 40 ویں منٹ پر ایک گول کر دیا۔

میچ کے ہاف پر کرسٹل پیلس کو مانچسٹر یونائیٹڈ کے خلاف 0-2 کی برتری حاصل تھی۔

دوسرے ہاف میں میچ کے 58 ویں منٹ پر ٹائرک مچل نے ایک گول کر کے مقابلہ 0-3 کر دیا ، میچ کے 66ویں منٹ پر مائیکل اولیس نے اپنا دوسرا اور میچ کا چوتھا گول کر کے مقابلہ 0-4 کر دیا جو میچ کے اختتام تک برقرار رہا۔

کرسٹل پیلس کی فتح میں مائیکل اولیس،جین فلپ میٹیٹا،ٹائرک مچل اور مائیکل اولیس نے ایک ، ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

یوں کرسٹل پیلس کی ٹیم نے باآسانی مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم کو میچ میں 0-4گول سے ہرا دیا۔ یہ کرسٹل پیلس کی ای پی ایل میں 11ویں فتح ہے۔
 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے