پیرس :(ویب ڈیسک )صفیہ الصیغ 2024 کے پیرس اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی اماراتی خاتون سائیکلسٹ بن گئیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 22 سالہ خاتون سائیکلسٹ صفیہ الصیغ کا تعلق دبئی سے ہے جنہوں نے اپنے شوق اور جنون کو پیشے میں تبدیل کردیا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ صفیہ الصیغ ورلڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں متحدہ عرب امارات کی نمائندگی کرچکی ہیں اور اب انہیں حال ہی میں یو اے ای سائیکلنگ فیڈریشن کی جانب سے 2024 پیرس اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے کی خو شخبری سنائی گئی ہے۔
خیال رہے2024 پیرس اولمپکس کا انعقاد 26 جولائی سے 11 اگست تک کیا جائے گا جس میں کوالیفائی کرنے کے بعد صفیہ الصیغ پہلی اماراتی خاتون سائیکلسٹ بن گئی ہیں۔