شارجہ کا 900 فٹ بلندی پر 2 فٹبال سٹیڈیم بنانے کا اعلان

شارجہ کا 900 فٹ بلندی پر 2 فٹبال سٹیڈیم بنانے کا اعلان

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سپریم کونسل کے رکن اور شارجہ کے حکمران شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی نے گزشتہ روز کلبہ فٹبال کلب اور خور فکن فٹبال کلب کے لیے اونچائی پر اسٹیڈیم بنانے کا کہا۔

انہوں نے کہا کہ فٹبال کلب کیلئے پہاڑوں کی بلندی پر اسٹیڈیم بنایا جائے تاکہ نمی سے پاک ماحول فراہم کرکے کھلاڑیوں کے لیے کھیل کے حالات کو بہتر بنایا جاسکے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کلبہ فٹبال کلب کیلئے اسٹیڈیم سطح سمندر سے 850 فٹ بلندی جبکہ خور فکن فٹبال کلب کیلئے 9 سو فٹ بلندی پر تعمیر کیا جائے گا، نئے سٹیڈیمز میں درجہ حرارت میں تقریباً 10 ڈگری کا فرق ہو گا۔