ومبلڈن اوپن :جینک سنر اور کارلوس الکاراز کا فاتحانہ آغاز، دوسرے راؤنڈ میں داخل

ومبلڈن اوپن :جینک سنر اور کارلوس الکاراز کا فاتحانہ آغاز، دوسرے راؤنڈ میں داخل

سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔

رواں سال آسٹریلین اوپن کے چیمپئن اٹلی کے جینک سنر نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جرمن حریف کھلاڑی یانک ہنف مین کو 3-6، 4-6،6-3 اور 3-6 سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ دوسرے راؤنڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

ایک اور میچ میں تین گرینڈ سلام ٹائٹلز کے چیمپئن اور میگا ایونٹ کے دفاعی چیمپئن 21 سالہ ہسپانوی ٹینس سٹار کارلوس الکاراز نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پہلے راؤنڈ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ایسٹونیا کے حریف کھلاڑی مارک لاجل کو سٹریٹ سیٹس میں 6-7(3-7)،5-7 اور 2-6 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔