ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ، پاکستان کی ایک اور فتح، سیمی فائنل کی راہ ہموار

ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ، پاکستان کی ایک اور فتح، سیمی فائنل کی راہ ہموار

ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے سپر 8 کے پہلے میچ میں چائنیز تائپے کو تین ۔ ایک سے ہرایا ، پاکستان کی کامیابی کا اسکور 20-25، 26-24، 18-25 اور 23-25 رہا۔

پاکستان کی جانب سے مہد علی شاہ، ابو بکر، محمد یحیحی اور محمد انس نے نمایاں پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، چائنیزتائپے کیخلاف کامیابی کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل رسائی کی راہیں ہموار ہوگئی ہیں۔

پاکستان سپر 8 کا دوسرا میچ کل جاپان کے خلاف کھیلے گا، سپر 8 کے گروپ میں شامل تیسری ٹیم کو گروپ راؤنڈ میں شکست دینے کے بعد پاکستان ٹیم نے پوائنٹس اگلے مرحلے میں کیری فاروڈ کئے تھے۔