ڈینور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے اشعب عرفان نے امریکا میں ہونیوالا مائل ہائی 360 کلاسک سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا۔
نوجوان اشعب عرفان نے فائنل میں ہم وطن عاصم خان کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی اور ٹورنامنٹ اپنے نام کیا۔
112 منٹ جاری رہنے والا میچ اشعب عرفان نے دو کے مقابلے میں تین گیمز سے جیتا، اشعب کی کامیابی کا سکور 13-15، 11-8، 11-9، 8-11، 9-11 رہا۔
واضح رہے ڈینور میں ہونیوالے اس ٹورنامنٹ کی مجموعی انعامی رقم 15 ہزار ڈالرز ہے۔