ٹورے پین پیسیفک اوپن: لیلہ فرنینڈز ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل راؤنڈ میں داخل

Published On 23 October,2024 11:22 am

ٹوکیو : (ویب ڈیسک ) کینیڈا کی ٹینس سٹار لیلہ فرنینڈز ڈبلیو ٹی اے ٹورے پین پیسیفک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئیں ۔

ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام ٹورے پین پیسیفک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاپان میں جاری ہے۔

خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے مرحلے کے میچ میں 22 سالہ کینیڈین ٹینس سٹار لیلہ اینی فرنینڈز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔

انہوں نے فرانسیسی حریف ٹینس کھلاڑی وروارا اینڈریوینا گرچیوا کو 0-6، 6-3 اور 5-7 سے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔