جدہ: (ویب ڈیسک) پاکستان کے نوجوان ٹینس پلیئر حسن عثمانی نے ایک اور ایشین جونیئر کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔
جدہ میں ہونے والے اے ٹی ایف انڈر 14 جونیئر ٹائٹل حسن عثمانی کے نام رہا، پاکستانی ٹینس پلیئر نے فائنل میں ترکمانستان کے سلیمان کو شکست سے دوچار کیا۔
حسن عثمانی نے گزشتہ ماہ ترکمانستان میں ہونےوالا اشک آباد اوپن بھی اپنے نام کیا تھا۔