پاکستانی سکواش پلیئر محمد ہرماس راجہ گولڈ میڈل جیتنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

Published On 31 December,2024 10:53 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستانی بچے کا سکواش میں کارنامہ یو ایس جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیت لیا۔

پاکستانی پلیئر محمد ہرماس راجہ گولڈ میڈل جیتنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، ہرماس راجہ کا اسلام آباد ایئر پورٹ آمد پر شاندار استقبال کیا گیا۔

محمد ہرماس راجہ نے یوایس اوپن انڈر11 کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا تھا، فائنل میں ہرماس راجہ نے امریکہ کے آرچی بلڈ کو 0-3 گیم سے ہرایا۔

ہرماس راجہ یوایس اوپن سکواش انڈر۔11 کیٹیگری کا ٹائٹل جیتنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔