لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں پنجاب پولو کپ میں خواتین کھلاڑی ان ایکشن رہیں، ایونٹ کا فائنل میچ ٹیم ایچ این نے جیت لیا۔
ایچ این پولو نے ڈی ایس پولو کے خلاف جارحانہ کھیل پیش کیا، چھ کے مقابلے میں 10 گول سے میچ جیت کر پنجاب پولو کپ اپنے نام کیا، میچ کے دوران خاتون کھلاڑی گھوڑے سے گر کر زخمی ہو گئی۔
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، سینئر قانون دان اعتزاز احسن، فلمسٹار شان سمیت دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔