پاکستان نے ایشین آرم ریسلنگ چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کردی

پاکستان نے ایشین آرم ریسلنگ چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کردی

دبئی میں ہونیوالی چیمپئن شپ میں عثمان بٹ نے بائیں ہاتھ کی 85 کلوگرام کیٹگری میں طلائی تمغہ جیتا جبکہ دائیں ہاتھ کی 85 کلوگرام کیٹگری میں انہوں نے سلور میڈل حاصل کیا۔

متین آصف نے دائیں ہاتھ کی 75 کلوگرام کیٹگری میں سلور میڈل جیتنے میں کامیابی حاصل کی۔