کراچی: (دنیا نیوز) 35ویں نیشنل گیمز کی میراتھون کا آغاز مزار قائد سے ہوگیا جس کا فاصلہ 42.195 کلومیٹر ہے۔
میراتھون کا روٹ مزار قائد سے ایم اے جناح روڈ اور میری ویدر ٹاور بھی اس میں شامل ہے، ریس مائی کلاچی روڈ بوٹ بیسن، ڈولمین مال، معین خان اکیڈمی اور کریک کلب کے قریب سے آگے بڑھے گی۔
قیوم آباد، طارق روڈ، بلوچ کالونی انڈر پاس روٹ کا حصہ ہوں گے، شارع فیصل اور کارساز بھی روٹ میں شامل ہیں، میراتھون کا اختتام پی ایس بی کوچنگ سینٹر کراچی پر ہوگا، بین الاقوامی میراتھون عام طور پر 2 گھنٹے 10 منٹ میں مکمل کی جاتی ہے۔



