پرو ہاکی لیگ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم کو این او سی جاری کردیا گیا

پرو ہاکی لیگ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم کو این او سی جاری کردیا گیا

پی ایس بی کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم 4 سے 15 فروری تک ہوبارٹ، آسٹریلیا میں ہونے والے ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ کے دوسرے مرحلے میں شرکت کرے گی۔

ٹیم کی بیرون ملک روانگی وزارت داخلہ کی کلیئرنس سے مشروط ہوگی۔ قومی ٹیم کے ساتھ جانے والے آفیشلز میں ہیڈ کوچ طاہر زمان، اسسٹنٹ کوچز محمد عثمان اور ذیشان اشرف، ویڈیو اینالسٹ محمد ندیم خان لودھی اور مسیور محمد اسلم شامل ہیں۔

قومی اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں میں گول کیپرز منیب الرحمٰن اور علی رضا کے علاوہ احمد شکیل بٹ، محمد سفیان خان، غضنفر علی، احمد ندیم، معین شکیل، محمد عبداللہ، محمد حماد الدین انجم، رانا عبد الواحد اشرف، افراز، ابو بکر محمود، عبد الرحمن، عبد الحنان شاہد، ذکریا حیات، ارشد لیاقت، رانا محمد ولید اشرف، ارباز احمد، محمد امجد اور عمیر ستار شامل ہیں۔