انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ، انگلینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں بھی سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ، انگلینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں بھی سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

گروپ ٹو میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 65 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی، 235 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کیوی ٹیم صرف 169 رنز ہی بنا سکی۔

مینی لمسڈن کی شاندار باؤلنگ نے انگلینڈ کو اہم کامیابی دلوائی، مینی نے 5 وکٹیں حاصل کیں، اس سے قبل انگلش ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 234 رنز سکور کیے تھے، جن میں بین میس 53 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

دوسری جانب گروپ ون میں افغانستان نے آئرلینڈ کو 191 رنز سے ہرا سیمی فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا، جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم پہلے ہی سیمی فائنل میں جگہ بنا چکی ہے۔