ایشین سنوکر چیمپئن شپ: پاکستان کے محمد آصف اور رانا عرفان پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین سنوکر چیمپئن شپ: پاکستان کے محمد آصف اور رانا عرفان پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

قطر کے شہر دوحہ میں جاری چیمپین شپ کے تیسرے دن رانا عرفان محمود نے ایک دن میں دو میچز جیت کر لاسٹ 16 میں رسائی حاصل کر لی۔

رانا عرفان محمود متحدہ عرب امارات کے محمد شہاب کو 1-4 سے ہرانے کے بعد دوسرے میچ میں محمد وفی (ملائیشیا) کو 0-4 سے آؤٹ کلاس کیا۔

سابق عالمی چیمپین محمد آصف (پاکستان) نے ٹام یون فنگ (ہانگ کانگ) کو1-4 سے زیر کیا۔