انڈر 19 ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 58 رنز سے شکست دیدی

انڈر 19 ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 58 رنز سے شکست دیدی

قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم بھارت کی جانب سے ملنے والے 253 رنز کے ہدف تعاقب میں 46.2 اوورز میں 194 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی، عثمان خان 66 رنز کیساتھ نمایاں رہے، حمزہ ظہور نے 42، کپتان فرحان یوسف نے 38 اور حضیفہ احسن نے 14 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ سمیر منہاس سمیت دیگر کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا۔

قبل ازیں بولاوائیو میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان فرحان یوسف نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی انڈر 19 کرکٹ ٹیم آخری اوور میں 252 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، بھارت کی جانب سے ویدانت ترویدی68 رنز بنا کر نمایاں رہے، ویبھو سوریاونشی 30، آرون جارج 16 رنز بنا کر آؤٹ، کپتان آیوش مہاترے کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے عبدالسبحان نے 3 ،محمد صیام نے 2 جبکہ علی رضا، احمد حسین، مومن قمر اور علی حسن بلوچ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ پاکستان کو انڈر 19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جانے کیلئے بھارت کی جانب سے ملنے والا ہدف 33.3 اوورز میں پورا کرنا تھا۔

واضح رہے کہ بھارت نے انڈر 19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے جبکہ آسٹریلیا، انگلینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں۔