کھیل
خلاصہ
- لاہور: (دنیا نیوز) پرو ہاکی لیگ کے دوسرے راؤنڈ میں شرکت کیلئے پاکستانی ٹیم آسٹریلیا روانہ ہوگئی۔
پرو ہاکی لیگ کا دوسرا راؤنڈ 10 سے 14 فروری تک ہوبارٹ میں ہوگا، ایونٹ کے 10 فروری کو ہونے والے مقابلے میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
11 فروری کو پاکستان کا مقابلہ جرمنی سے ہوگا، اس کے بعد پھر سے 13 فروری کو آسٹریلیا اور 14 فروری کو جرمنی سے میچ ہوگا۔