بھارت سے میچ کا بائیکاٹ: پی سی بی نے آئی سی سی کے خط کا جواب بھجوا دیا

بھارت سے میچ کا بائیکاٹ: پی سی بی نے آئی سی سی کے خط کا جواب بھجوا دیا

ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے آئی سی سی کے دہرے معیار کے خلاف ٹی 20 ورلڈکپ میں بھارت سے میچ کے بائیکاٹ کے اعلان کے بعد آئی سی سی نے پی سی بی کو خط لکھا تھا۔

دوسری جانب آئی سی سی نے مسئلےکے حل کے لیے دوسرے بورڈز سے بھی رابطہ کیا ہے کیوں کہ پی سی بی نے بھارت کے خلاف نہ کھیلنے کے حکومتی فیصلے سے آگاہ کیا تھا۔

خیال رہے کہ پاکستان نے ٹی 20 ورلڈکپ میں شرکت کرنے لیکن بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنےکا اعلان کیا ہے، پی سی بی نے بنگلا دیش کے ساتھ آئی سی سی کی طرف ہونے والی نہ انصافی کا تذکرہ کیا۔