کھیل
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو امریکہ کے خلاف شاندار فتح پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ گرین شرٹس کی شاندار کارکردگی قابلِ قدر ہے، کھلاڑیوں کے جذبے اور ہمت نے قوم کو فخر سے نوازا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی شاندار فتح ملک کیلئے فخر کا باعث ہے، قومی ٹیم کی جیت نے نوجوانوں میں کھیلوں کے جذبے کو مزید بڑھایا ہے۔
خیال رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے 12ویں گروپ میچ میں پاکستان نے امریکا کو 32 رنز سے شکست دے دی، پاکستان کے 190 رنز کے ہدف کے تعاقب میں امریکی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز ہی بنا سکی۔