محسن نقوی کا ہاکی ٹیم کے مسائل کے حل تک معاونت جاری رکھنے کا اعلان

محسن نقوی کا ہاکی ٹیم کے مسائل کے حل تک معاونت جاری رکھنے کا اعلان

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی جس میں ہاکی کھلاڑیوں نے پرو ہاکی لیگ کے دوران پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات بارے آگاہ کیا ۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے ہاکی پلئیرز کے ساتھ ناروا سلوک پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہاکی پلئیرز کو ہر طرح اکاموڈیٹ کریں گے، ہاکی کے معاملات کو سٹریم لائن کرنے میں پورا تعاون کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: صدر ہاکی فیڈریشن طارق بگٹی کپتان عماد شکیل پر پابندی لگانے کے بعد مستعفی

محسن نقوی کا مصر میں ہونے والے ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ کے لئے کھلاڑیوں کے لئے ٹکٹس، کٹس اور ہوٹل میں رہائش کے انتظامات کرنے اور آج رات تک ہاکی پلئیرز کے تربیتی کیمپ کے تمام تر انتظامات مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آپ صرف کھیل پر توجہ دیں، پاکستان کی عزت سب سے پہلے ہے، کسی بھی صورت وطن کے وقار پر حرف نہیں آنے دیں گے۔ 

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے چھ قومی ہاکی ٹورنامنٹ میں رنر اپ آنے پر اعلان کردہ 10 ۔ 10 لاکھ روپے کے چیک بھی کھلاڑیوں کو دیئے، ہاکی پلئیرز نے ملاقات اور حوصلہ افزائی کرنے پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔