کھیل
خلاصہ
- ہیمبرگ: (دنیا نیوز) جرمن جونئیر اوپن سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کی علی سسٹرز نے اہم کامیابیاں اپنے نام کر لیں۔
جرمن جونئیر اوپن سکواش چیمپئن شپ راؤنڈ 2 میں پاکستان سے تعلق رکھنے والی ماہ نور علی اور سحرش علی نے اپنے، اپنے مقابل کھلاڑیوں کو پچھاڑ دیا۔
ماہ نور علی نے مقابل کھلاڑی رافیلا گوئڈونی کو 11-4، 11-4 اور 11-7 سے شکست دی، جبکہ سحرش علی نے حریف نیریا ساسترے کو 11-6، 11-2 اور 11-2 سے مات دے دی۔