خلاصہ
- لاہور: (ویب ڈیسک) آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے کے اختتام کے بعد سیمی فائنلز لائن اپ مکمل ہوگئی ہے، میگا ایونٹ کے سیمی فائنلز میں پہنچنے والی ٹیموں میں نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، بھارت اور انگلینڈ شامل ہیں۔
دفاعی چیمپئن بھارت ٹی 20 ورلڈ کپ کے ٹائٹل کا دفاع کرنے، ہوم گراؤنڈ پر ٹرافی اٹھانے اور ریکارڈ تیسری بار ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کیلئے تیار ہے تاہم ناک آؤٹ مرحلے میں سخت مقابلوں کی توقع ہے۔
سیمی فائنلز کا شیڈول اور وینیوز
میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہلا مقابلہ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان بدھ (4 مارچ) کو شام 6:30 بجے کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلا جائے گا۔
جبکہ دوسرا سیمی فائنل جمعرات (5 مارچ) کو شام 6:30 بجے بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ممبئی کے وانکھیڈے سٹیڈیم میں ہوگا۔
نیوزی لینڈ کا سیمی فائنل تک سفر
نیوزی لینڈ نے گروپ مرحلے میں افغانستان کو 5 وکٹوں، یو اے ای کو 10 وکٹوں اور کینیڈا کو 7 وکٹوں سے شکست دی جب کہ جنوبی افریقہ سے 7 وکٹوں سے ہار کا سامنا کیا، سپر ایٹ مرحلے میں نیوزی لینڈ کا پاکستان کے خلاف میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا جبکہ نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 61 رنز سے شکست دی اور انگلینڈ سے 4 وکٹوں سے میچ ہار گیا۔
بھارت کا سیمی فائنل تک سفر
بھارت نے گروپ مرحلے میں امریکا کو 29 رنز، نمیبیا کو 93 رنز، پاکستان کو 61 رنز اور نیدرلینڈز کو 17 رنز سے شکست دی، اسی طرح سپر ایٹ مرحلے میں بھارت کو جنوبی افریقہ کے خلاف 76 رنز سے شکست ہوئی تاہم اس نے زمبابوے کو 72 رنز اور ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے ہرا کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔
انگلینڈ کا سیمی فائنل تک سفر
انگلینڈ نے گروپ مرحلے میں نیپال کو 4 رنز، سکاٹ لینڈ کو 5 وکٹوں اور اٹلی کو 24 رنز سے شکست دی جبکہ ویسٹ انڈیز سے 30 رنز سے ہار گیا، اسی طرح سپر ایٹ مرحلے میں انگلینڈ نے سری لنکا کو 51 رنز، پاکستان کو 2 وکٹوں اور نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔
یوں ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنلز میں نیوزی لینڈ، جنوبی افریقۃ، بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں فائنل میں رسائی کیلئے مدمقابل ہوں گی۔