کھیل
خلاصہ
- کولکتہ :(دنیا نیوز) ٹی 20 ورلڈ کپ کی پہلی فائنلسٹ ٹیم کون سی ہوگی؟
نیوزی لینڈ اورجنوبی افریقہ کی ٹیمیں بدھ کو پہلے سیمی فائنل میں اِن ایکشن ہوں گی، دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے کولکتہ میں مدِ مقابل آئیں گی ۔
خیال رہے جنوبی افریقہ کی ٹیم ایونٹ میں ابھی تک ناقابل شکست ہے، گروپ مرحلے میں جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو 7وکٹوں سے شکست دی تھی۔
یاد رہے ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل 5مارچ کو بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔