نیشنل ٹی 20 کپ کے میچز ملتان منتقل، نیا شیڈول جاری

نیشنل ٹی 20 کپ کے میچز ملتان منتقل، نیا شیڈول جاری

ایونٹ کے تمام میچز اب ملتان میں کھیلے جائیں گے، اس سے پہلے نیشنل ٹی 20 کپ کے میچز پشاور میں کھیلے جانے تھے۔

نیشنل ٹی 20 کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، ایونٹ کے تمام میچز 6 سے 17 مارچ تک ہوں گے، ٹیموں اور آفیشلز کو شیڈول کی تبدیلی سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔