کھیل
خلاصہ
- پشاور: (ویب ڈیسک) نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے پہلے میچ میں لاہور ریجن وائٹس نے پشاور ریجن کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کرلیا۔
پشاور کے عمران خان سٹیڈیم میں کھیلے گئے ابتدائی میچ میں پشاور ریجن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے اور لاہور وائٹس کو جیت کے لیے 168 رنز کا ہدف دیا۔
ہدف کے تعاقب میں لاہور وائٹس کی ٹیم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مطلوبہ سکور17ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
لاہور کی جانب سے فرحان یوسف نے 31 گیندوں پر 61 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔