مہدی حسن میراز کی سلمان آغا کو رن آؤٹ کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی

مہدی حسن میراز کی سلمان آغا کو رن آؤٹ کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی

شیربنگلا اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں سلمان علی آغا 64 رنز پر بیٹنگ کررہے تھے مہدی حسن مراد نے انہیں رن آؤٹ کیا، 38.3 اوورز میں پاکستان کے 227 رنز پر تین کھلاڑی آؤٹ تھے، محمد رضوان اور سلمان علی آغا بیٹنگ کررہے تھے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محمد رضوان نے بولر کی جانب شاٹ کھیلا گیند سلمان علی آغا سے ٹکرائی اور وہ مہدی حسن کو گیند اٹھا کر دینے لگے لیکن اسپنر نے گیند اٹھا کر فوری وکٹ پر مار دی اور سلمان آغا کو کریز سے باہر ہونے پر آؤٹ قرار دیا گیا۔

مہدی حسن نے اس طرح رن آؤٹ کرنے پر سلمان آغا غصے میں دکھائی دیے اور پویلین لوٹتے ہوئے ہیلمٹ اور گلوز بھی اتار کر پھینک دیے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی ٹیم 47.3 اوورز میں 274 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور بنگلادیش کو جیت کے لیے 275 رنز کا ہدف دیا۔